دہشت گرد جہاں بھی ہوں پوری یکجہتی سے ناکام بنائیں گے: ثروت قادری

06 نومبر 2016

کراچی (خصوصی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری اقتصادی راہداری کے خلاف 18بھارتی ایجنٹ سہولت کاروں کی گرفتاری دنیا دیکھ لے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،ملکی سلامتی کے ادارے اور عوام ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کےلئے پر عزم ہیں ،دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی ملک میں امن، ترقی وخوشحالی کو فروغ ملے گا ،پاک فوج اور ملکی سلامتی کے ادارے کی ملک کے دفاع وسلامتی کےلئے قربانیوں پرپوری قوم کو فخر ہے ،پاک چین راہداری کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے ،ہندوستان میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل مسلم کشی اور مسلمانوںکوبدنام کرنے کی سازش ہے ،بھارت انتہا پسند ہندوں کے ذریعے اور سرکاری سطح پر اقلیتوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کی جانی چاہیے ،مودی خود انتہا پسند اور بین الاقوامی دہشت گرد ہے جو دنیا کے امن کو انتہا پسند اور دہشت گردانہ کاروائیوں سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،مودی کا کوئی زور اب چلنے نہیں دیں گے ،دہشت گرد سرحد پار ہوں یا اندر پوری یکجہتی سے انہیں ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاﺅس پر عیادت کےلئے آنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔