عوام نے احتجاج کی سیاست مسترد کر دی: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ احتجاج کی سیاست عوام نے مسترد کر دی دھرنے والے مایوس ہوکر الزام عائد کر رہے ہیں ان سے کچھ نہیں نکلے گا اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی ملک کو انتشار کی سیاست کی ضرورت نہیں پاکستان ترقی کر رہا ہے اور مخالفین کے پاس کوئی مثبت ایجنڈا نہیں انہیں 2018ء کے انتخابات میں بھی شکست نظر آ رہی ہے ۔ بڑھکوں کی سیاست کا دور گزر چکا ہے ۔