پی پی قیادت کا یوم حساب آنیوالا ہے: زیبر احمد

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل زیبر احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا بھی بہت جلد یوم حساب آنے والا ہے ۔ جس روشن خیالی کا آغاز مشرف نے کیا تھا آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ نام نہاد سیاسی لیڈر ان مذہبی رواداری کو غلط معنی پہناتے ہوئے مندروں میں ہندوئوں کے ساتھ مل کر عبادت کرنے لگے ہیں ۔ ملک کواس وقت افراتفری اور انتشار کی سیاست نہیں چاہئیے۔