مریم اورنگزیب کی سینئر پروڈیوسر یاور حیات کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

06 نومبر 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر)وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر پروڈیوسر یاور حیات کے گھر جا کر یاور حیات کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر وزیر مملکت نے کہاکہ ڈرامے کے شعبے میں یاور حیات کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔یاور حیات تخلیقی ذہن کے مالک تھے ۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تعزیت کیلئے آئی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یاور حیات کے شہرہ آفاق ڈرامے آج تک لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔ انہوںنے حکومت کی طرف سے یاور حیات کے خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مریم اورنگزیب/تعزیت