پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی انتہائی سست روی کا شکار ہے : شہباز گجر

06 نومبر 2016

جھنگ(نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ انتخابی نظام میں مو¿ثر اصلاحات کے بغیر آئندہ ہونے والے قومی انتخابات بے معنی ہو جائیں گے مختلف بہانے بنا کر مردم شماری میں حکومت مجرمانہ تاخیر کی مرتکب ہوئی ہے فی الفور مردم شماری کا عمل شروع کرایا جائے بغیر مردم شماری کے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم غیر آئینی اقدام ہے ۔مو¿ثر انتخابی و عدالتی و زرعی اصلاحات ناگزیر ہیں ۔بری جمہوریت کا علاج اچھی جمہوریت ہی ہے کوئی اور آپشن امرت دھارا نہیں ثابت ہو سکتا ۔ماضی و حال کے حکمران ،سول و فوجی بیوروکریٹس ، سیاستدان سب کا احتساب وقت کی تقاضا ہے ۔کرپشن ریاست کی حدود کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ سپریم کورٹ عوام کے لیے اُمید کی کرن ہے ۔ سپریم کورٹ کو اپنا تاریخی کردار ادا کرنا چاہیے۔