بھوسہ ، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد
جھنگ(نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈی سی او غازی امان اللہ نے زیر دفعہ144کے تحت ضلع بھر کی ریونیو حدود میں فصلوں کے بقیہ بھوسہ وغیرہ اور گھروں کا کوڑا کرکٹ جلانے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فضائی آلودگی سے بچنے کےلئے لاگو کیا گیا ہے۔