” ہیلری کلنٹن ہی جیتیں گی“ سلمان خان نے بھی امید لگا لی
ممبئی( نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے مسلمان سپر سٹار سلمان خان بھی امریکی صدارتی امیدوار، ہیلری کلنٹن کی جیت کیلئے پر امید ہیں ۔ سلمان خان نے ہیلری کلنٹن کو نیک خواہشات کے پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ جیتیں گی خدا آپ کو اقتدار اور آئین کی پاسداری کی قوت عطا کرے۔