مخالفین کو نواز شریف کی مقبولیت ‘ ن لیگ کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں: عبدالرحمان فری

06 نومبر 2016

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر سٹی چوہدری آصف‘ ضلعی صدر یوتھ ونگ عبدالرحمان فری ے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں مخالفین کو نواز شریف کی مقبولیت اور ن لیگ کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنماؤں ایان خان شاہد قریشی رانا رضوان ریحان چوہان عثمان راؤ عامر سمرا کے ہمراہ بھرپور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔