اولیاء کرام کی درگاہیں امن و آشتی کے مراکز ہیں: علامہ فاروق خان سعیدی

06 نومبر 2016

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی درگاہیں امن و آتشی کے مراکز ہیں جہاں سے ہمیشہ امن و امان کا درس ملا ہے برصغیرپاک و ہند میں تبلیغ اسلام میں اولیاء کرام نے اہم کردار ادا کیا اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثر ہو کے لاکھوں افراد سے اسلام قبول کیا اگر ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو کامیابی مقدر بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز تنظیم علماء اوقاف اور رواداری تحریک ملتان کے زیر اہتمام تصوف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ قاری احمد میاں‘ شاہد حمید ورک‘ مفتی زبیر احمد چشتی‘ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ‘ علامہ بشیر احمد گولڑوی‘ علامہ مجاہد عباس گردیزی‘ الحاج محمد اشرف قریشی‘ علامہ غلام مصطفی محبوب‘ سلمان الٰہی قریشی‘ محمد ایوب مغل‘ مفتی ریاض احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔