بھارت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے خواجہ آصف، ورکنگ باﺅنڈری کے دورہ پر گفتگو

06 نومبر 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کی آزادی ہے اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میںپائیدار امن ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکنگ باﺅنڈری کے علاقوں کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے کم سے کم 180 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاک فوج بہادری کے ساتھ بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہے بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے لوگوں کا جانی ومالی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی جارحیت کا شکار اپنے شہریوں کی ہرممکن امداد کےلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔
خواجہ آصف