تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

06 نومبر 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مرک نامی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازمین نے ملتان پریس کلب کے باہر مالکان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنے مفادات کیلئے ملازمین کا استحصال کر رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔