تحریک انصاف کے نوجوان قیمتی سرمایہ‘ کسی صورت بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے: رانا سلیم

06 نومبر 2016
تحریک انصاف کے نوجوان قیمتی سرمایہ‘ کسی صورت بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے: رانا سلیم

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، ان کو کسی صورت بے یارومدگار نہیں چھوڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے راہنما رانا محمد سلیم نے گرفتار ہونے والے نوجوان کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا محمد سلیم نے کہاکہ ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ حکمرانوں سے نوجوانوں کی قربانیوں سے ہی چھٹکارا ملے گا ۔ ضلعی راہنما احسان الٰہی ظہیر نے کہاکہ رانا محمد سلیم کی قیادت میں خانیوال میں تحریک انصاف کے نوجوان کو ان کا وارث مل گیا ہے ۔وزیر اقبال خان نیازی نے کہاکہ ضلعی قیادت بے یارومدگار چھوڑ کر اسلام آباد جاکر بیٹھ گئی ۔کونسلر شاہد رفیق بلا نے کہاکہ میرے سمیت جتنے کارکن خانیوال سے گرفتار ہوئے اور بہاولپور جیل منتقل کئے گئے رانا محمد سلیم نے نہ صرف خانیوال کے کارکنوں بلکہ وہاں گرفتار 120 کارکنوں کے کھانے پینے کا تین دن تک مکمل خیال رکھا ۔معظم چوہدری نے کہاکہ میں پہلی بار گرفتار ہوا اور جیل گیا ۔رانا محمد سلیم کی محبت اور خلوص نے میرے اتنے حوصلے بلند کئے ۔