لیبیا: مزید 10 تارکین کی نعشیں برآمد دو روز میں 2100افراد کو بچا لیا گیا
روم (اے ایف پی) لیبیا کے قریب بحیرہ روم سے مزید 10 تارکین وطن کی ربڑ کی کشتی سے نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق 2100 افراد کو 12 ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا ہے۔ یہ کارروائیاں دو روز میں کی گئی ہیں۔ ان میں بچے بھی شامل تھے۔ ریڈ کراس کے نمائندے نے دعویٰ کیا ایک جہاز پر 707 افراد سوار اور یہ سمندری راستے سے اٹلی اور پھر یہاں سے یورپ جانا چاہتے تھے۔