تھائی لینڈ میں 400 میٹر لمبی دیوار آرٹ کا شاندار نمونہ
بنکاک (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں باصلاحیت ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 400 میٹر لمبی دیوار کو آرٹ کے دلکش فن پارے میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ تین روزہ اس تقریب میں 60 ماہر آرٹس نے اس دیوار کو سجانے اور اس پر نقش و نگاری کی۔