اُبلا آلو کھانے سے بلڈپریشر کنٹرول رہتا ہے : نئی تحقیق

06 نومبر 2016

نیویارک (نیٹ نیوز) غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر نمک کے اُبلا ہوا آلو کھانے سے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ (173 گرام) لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔