جرمنی : بیک وقت 500 ڈرونز اڑانے کا عالمی ریکارڈ

06 نومبر 2016

برلن (نیٹ نیوز) موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے وہیں امریکہ کی ایک معروف کمپنی نے ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔ جرمنی میں فٹبال کے میدان میں امریکہ کی مشہور کمپنی نے بیک وقت 500 ڈرونز فضا میں اُڑا کر نہ صرف دلکش اور سحر انگیز نظارہ ترتیب دے ڈالا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔