کینیڈا کی سڑک پر کتابوں کا سیلاب
ٹورنٹو (نیٹ نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی مصروف ترین سڑک پر سپین کے فنکاروں نے کتابوں کے ذریعے منفرد آرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ٹورنٹو کی مصروف ترین سڑک پر بامعنی کہانیوں، نظموں اور ادب سے بھرپور کتابوں کا دریا رواں تھا۔