پتوکی: اولاد نہ ہونے ،دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

06 نومبر 2016

قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پتوکی کے نواح میں اولاد نہ ہونے اور دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر سنگدل شوہر نے رشتہ داروں سے مل کر بیوی کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد رمضان سکنہ کوٹ چتر سنگھ پتو کی نے مقدمہ درج کرایا کہ میری ہمشیرہ شازیہ کی شادی شہباز کے ساتھ ہوئی۔ لیکن ان کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز ہم اپنی بیٹی کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ ملزم شہباز اور مجید نے اس کے گلا پرتکیہ رکھ کر دبا رکھا تھا ،جبکہ شگفتہ نے پاﺅں اور مدثر نے ہاتھ پکڑرکھے تھے۔ ملزمان ہمیں دیکھ کرفرارہوگئے وجہ عنادؒ یہ ہے کہ میری ہمشیرہ کے گھر کوئی اولاد نہ تھی ملزم شہباز دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اس وجہ سے ملزمان نے میری بہن کو قتل کر دیا ہے۔
بیوی قتل