بیرون ملک بیٹھ کر نوجوانوں کو ورغلانے والے قوم کے دوست نہیں: آئی جی ایف سی بلوچستان

06 نومبر 2016

کوئٹہ(آن لائن)انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر نوجوانوں کو ورغلانے والے قوم کے دوست نہیں، صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی کے جوانوںنے جو قربانیاں دی ہیںوہ رائیگاں نہیں جائینگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی اور دکی کے دورہ کے دوران ایف سی پبلک سکول کے ہاسٹل اور پبلک پارک کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریبات میں قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی صوبے میں ترقی کے خواہش مند ہمارے ساتھ چل سکتے ہیں صوبے کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر ان کو قلم تھما دیا بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔
آئی جی ایف سی