جنوبی کوریا: لاکھوں افراد کی صدر گیون کیخلاف ریلی، مستعفی ہونے کا مطالبہ

06 نومبر 2016

سیول(اے ایف پی) جنوبی کوریا کی صدر پارٹی گیون کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا صدر استعفیٰ دیں۔ بینر ز اٹھا کر دارالحکومت سیول میں مارچ کیا ۔ ایک روز قبل صدر نے کرپشن سکینڈل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس پر معافی مانگی تھی۔ یاد رہے صدر کی قریبی ساتھی نے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا اور عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا تھا۔