عراق : ٹرک کے قریب 2 بم دھماکے‘ نقل مکانی کرنیوالے 18 افراد ہلاک‘ موصل : داعش نے دفاعی مقاصد کیلئے سڑکوں پر رکاوٹیں لگا دیں

06 نومبر 2016
عراق : ٹرک کے قریب 2 بم دھماکے‘ نقل مکانی کرنیوالے 18 افراد ہلاک‘ موصل : داعش نے دفاعی مقاصد کیلئے سڑکوں پر رکاوٹیں لگا دیں

بغداد (بی بی سی + اے پی پی) سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں کے مطابق نام نہاد دولت اسلامیہ نے عراق کے شمالی شہر موصل میں اہم روٹس پر کئی رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔ امریکی جیو پولیٹیکل انٹیلیجنس کمپنی سٹریٹفور کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر 31 اکتوبر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے جنوبت حصے میں دفاعی مقاصد کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ دولت اسلامیہ نے شہر کے جنوبی حصے میں واقع ہوائی اڈے کے ارد گرد کئی عمارتوں کو بھی تباہ کیا ہے تاکہ عراقی فوج کی پیشقدمی پر نظر رکھی جا سکے۔ واضح رہے کہ موصل کو دولت اسلامیہ سے آزاد کرانے کے لیے 50 ہزار سکیورٹی فورسز، کرد پیشمرگہ، سنی عرب قبائل اور شیعہ ملیشیا حصے لے رہے ہیں۔ سٹریٹفور کے مطابق دولت اسلامیہ کی جانب سے بنائی گئی دفاعی رکاوٹیں عراقی سکیورٹی فورسز کے لیے بڑا چیلنج ہوں گی۔ امریکی جیو پولیٹیکل انٹیلیجنس کمپنی کے بقول یا تو عراقی سکیورٹی فورسز کو اپنا رخ تبدیل کرنا ہو گا تاکہ دولت اسلامیہ کے جبگجوو¿ں کے بالکل سامنے نہ آئیں یا پھر کھلے علاقے میں سے گزریں جہاں جنگجوو¿ں نے اپنی پوزیشنیں مستحکم کی ہوئی ہیں۔ موصل کے قریب فریقین کے درمیان لڑائی میں شدت‘ ہزاروں مکینوں نے نقل مکانی کی ہے۔ شدت پسند فورسز پر مارٹر گولے داغ رہے ہیں 2 بم دھماکوں میں نقل مکانی کرنے والے 18 افراد مارے گئے۔ ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جو ہویجی سے جا رہا اور موصل سے 120 کلو میٹر دور ہے۔
موصل

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...