پاکستان جاپان کو ہرا کر سلطان آف جوہر جونئر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان جاپان کو شکست دے کر سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنا منٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ گرین شرٹس نے پانچ بار ایونٹ میں شرکت کی ہے کبھی بھی فائنل تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔قومی جونیئر ٹیم پہلی بار فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی ۔ ٹورنا منٹ کے آخری لیگ میچ میں جاپان کیخلاف پاکستان کی طرف سے کھیل کے چوتھے منٹ میں ابو بکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی ۔جسے گیارہ منٹ بعد ڈبل کر دیا گیا ۔ جاپان کی طرف سے میچ کے اکیسویں منٹ میں گول کیا گیا ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا ۔ ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کودو ایک سے ہرا یا ۔ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ فائنل میں مختلف گیم ہوگی ۔یہ کوئی آسان میچ نہیں ہوگا۔فائنل میں اب کھلاڑیوں پر دبائو بھی کم ہوگا۔اب دبائو آسٹریلوی ٹیم پر ہوگا۔میں چاہتاہوں کہ کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں ۔