پاکستان سرحد پر رینجرز کی جگہ فوج تعینات کر رہا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

06 نومبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کیساتھ سرحد پر رینجرز کی جگہ پر فوجی اہلکاروں کو تعینات کرناشروع کردیا ہے اور تعدادمیں اضافہ کیا جارہاہے۔اخبار ”ٹائمزآف انڈیا “نے رپورٹ دی ہے کہ جموں میں سرحد پر ، راجھستان ، گجرات اور بنگال کے سرحدی علاقوں میں بی ایس ایف کا سامنا کرنے کے لیے باقاعدہ پاک فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے۔سینئر حکام کے حوالے سے کہاگیاکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان آرمی نے سرحد پر رینجرز پوسٹوں کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم وہاں نقل وحمل بڑھ گئی، کئی گاڑیاں مسلسل فوجی اہلکار اور ہتھیار لارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا دعویٰ