پشاور: ڈاکٹر کے گھر کا صفایا، ڈاکو حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں آئے: اہلخانہ

06 نومبر 2016

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں عمر گل روڈ پر چھ مسلح افراد خود کو حساس ادارہ کے اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے ڈاکٹر معراج الدین کے گھر گھس گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی، ڈالرز، ریال، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔