پرتھ ٹیسٹ :ایلگر‘ڈومینی کی سنچریاں جنوبی افریقہ کی برتری 388رنز ‘4وکٹیں باقی

06 نومبر 2016

پرتھ(سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف چھ وکٹوں پر 390 رنز بنا لیے ۔ ڈین ایلگر127اور جے پی ڈومینی 141رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 242 رنز ہی بنا سکی تھی۔ جنوبی افریقہ کو 388 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ 4 وکٹیں باقی ہیں۔