جماعت اسلامی پنجاب نے نئے ضلعی امراء کا اعلان کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ارکان جماعت کے استصواب رائے کے بعد 2016-18 کی مدت کے لئے لاہور سمیت صوبے بھر کے نئے امرائے اضلاع کا اعلان کردیا۔ناظم استصواب کی ذمہ داری رائو ظفر اقبال نے سرانجام دی۔ اسلام آباد سے زبیر فاروق ، سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے سید عارف، کوہسار ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے سجاد عباسی،پوٹھوہار ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے شمس الرحمن،اٹک سے مولانا جابر، چکوال سے ڈاکٹر حمید اللہ،جہلم سے عبد الحمید، سٹی ڈسٹرکٹ سرگودھا سے پروفیسر عرفان‘ ضلع سرگودھا (بھلوال یونٹ) سے ڈاکٹر مبشر،خوشاب سے حافظ فداء الرحمن،میانوالی سے عبد الوہاب، بھکرسے ڈاکٹر نثار‘ سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آبادسے سردار ظفر، ضلع فیصل آباد (جڑانوالہ یونٹ) سے رانا عبد الوحید ،ضلع فیصل آباد (تاندلیانوالہ یونٹ) سے سجاد حسین‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈاکٹر زاہد، جھنگ سے مہر بہادر جھگڑ، چنیوٹ سے میاں عبد القیوم،سٹی ڈسٹرکٹ گوجرانولہ سے مظہر اقبال، ضلع گوجرانوالہ سے ڈاکٹر عبید اللہ،حافظ آباد سے عمران چیمہ،گجرات سے ڈاکٹر طارق، منڈی بہائو الدین سے سیف ساہی، سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سے ڈاکٹر شکیل، ضلع سیالکوٹ سے اویس گھمن، نارووال سے انوارالحق بٹ، لاہور سے ذکراللہ مجاہد،شیخوپورہ سے سرفراز احمد‘ ننکانہ صاحب سے میاں زاہد، قصورسے رائواختر، اوکاڑہ سے رضوان، ساہیوال سے رحمت اللہ وٹو،پاک پتن سے عبد الرزاق،سٹی ڈسٹرکٹ ملتان سےآصف محمود،ضلع ملتان(شجاع آباد یونٹ )سے میاں منیر بودلہ،لودھراں سے ڈاکٹر سید وحید، خانیوال سے افتخار الحسن، وہاڑی سیطفیل وڑائچ، ڈیرہ غازی خاں سے عطا جعفری،راجن پورسے ڈاکٹر عرفان‘ مظفر گڑھ سے عمر دراز فاروقی، لیہ سے منور حسین،بہاولپور سے سید ذیشان، بہاولنگر سے پروفیسر حمید اللہ اوررحیم یار خاں سے ڈاکٹر انوارالحق منتخب ہوئے۔