کوہ پیماء سدپارہ کی بیماری‘ حکومت کااخراجات اٹھانے کااعلان

06 نومبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )حکومت کی جانب سے عالمی کوہ پیماء سدپارہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سدپارہ کو گلدستہ بھجوا دیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حسن سدپارہ پاکستان کے ممتاز کوہ پیماء اور قوم کا فخر ہیں۔ حسن سدپارہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔