پنجاب اولمپک گیمز کے زیراہتمام کھیلوں کی ٹرافی ڈی پی ایس نے جیت لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ڈویژنل پبلک سکول نے پنجاب اولمپک گیمز کے زیراہتمام کھیلوں کی ٹرافی جیت لی۔ ڈی پی ایس نے مجموعی طور پر 1153 پوائنٹس حاصل کئے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال نے ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ پرنسپل ڈی پی ایس مسز شیلہ ملک‘ زبیر فریدی‘ اظہر محمود‘ کامران علی نے ڈی پی ای مقصود احمد کو ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔