نارنگ : والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ سیکنڈ ائر کے طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

06 نومبر 2016

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے محلہ لاری اڈامیں سیکنڈ ائیر کے طالب علم اسفند علی وقار نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاںکھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا جاتا ہے والدین نے اپنے لخت جگر کو کسی بات پر ڈانٹا تو وہ دلبراشتہ ہو گیا اور گھر میں پڑی گندم سے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔ واقعہ کے بعد والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔

خودکشی