لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 4 ججز نے حلف اٹھا لیا

06 نومبر 2016
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 4 ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ان ججز سے حلف لیا۔ جسٹس خالد محمود ملک، جسٹس چودھری مشتاق احمد، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چودھری محمد اقبال حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ حلف برداری کے سلسلہ میں تقریب لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے مرکزی لان میں ہوئی۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ججز کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کا دورہ کیا اور بار کے نئے ڈیزائن پر استوار اور تزئین وآرائش سے آراستہ جسٹس محمد اکبر لائبریری ہال کا افتتاح بھی کیا کیا۔
حلف