مانچسٹر: خنجر سے حملہ، پاکستانی نژاد نوجوان قتل، مشتبہ شخص گرفتار

06 نومبر 2016

مانچسٹر (عارف چودھری) راچڈیل میں ایک پاکستانی اکبر مسعود کو خنجر گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کو صبح 4 بجے ٹاﺅن ہال کے نزدیک کیلٹ سٹریٹ میں کال کر کے بلایا گیا جہاں اکبر مسعود شخص کو خنجر گھونپا گیا۔ اسے فوری طبی امداد دی گئی اور ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ تھوڑی دیر بعد چل بسا۔ اس واردات میں ایک 35 سالہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔
پاکستانی قتل