کامونکے: ڈاکٹر کی غفلت سے دوران آپریشن خاتون جاں بحق، ورثاءکا احتجاج

06 نومبر 2016

کامونکے(نامہ نگار) ڈاکٹر کی غفلت سے دوران آپرےشن خاتون جان کی بازی ہارگئی، بتاےا گےا ہے محلہ آصف پورہ کی ثرےا بی بی کو پےٹ کے درد مےں مبتلا ہونے پر ورثاءواہنڈو کے اےک پرائےویٹ گائنی ہسپتال مےں لےکر گئے، جہاں ڈاکٹرنے ہرنےا کی تکلےف بتاکر فوری آپرےشن کے عوض بےس ہزارروپے کا مطالبہ کےا، ورثاءکے دس ہزارروپے اےڈوانس دےنے پر آپرےشن کے دوران مرےضہ جاں بحق ہو گئی تاہم ڈاکٹر ان کو تسلےاں دےتا رہا۔ بعدازاں ڈاکٹر نے مردہ حالت مےں پڑی پچاس سالہ ثرےا بی بی زوجہ رفےق کو دل کا دورہ پڑنے کا کہہ کر فوری طورپر سروسز ہسپتال لےجانے کا مشورہ دےا تاہم ثرےا بی بی کو مردہ حالت مےں دےکھ کر ورثاءکے چےخ و پکار اور احتجاج پرڈاکٹر فرار ہوگےا۔ ورثاءنے تھانہ واہنڈو مےں ڈاکٹراور دےگر عملہ کے خلاف درخواست دے دی ہے۔
کامونکے/ خاتون ہلاک