این اے 110‘ سپریم کورٹ خواجہ آصف کیخلاف اپیل کی سماعت 8 نومبر کو کریگی
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 110سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔ عثمان ڈار نے حکمران جماعت کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا تاہم ٹربیونل نے ان کی اپیل خارج کر دی، عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ/ سماعت