ماڈلنگ پہلا شوق اور محبت ہے: فلک جاوید

06 نومبر 2016
ماڈلنگ پہلا شوق اور محبت ہے: فلک جاوید

لاہور (کلچرل رپورٹر) ماڈل فلک جاوید کا کہنا ہے کہ مختلف شوٹس اور ریکارڈنگز میں مصروف ہوں‘ اب تک بہت اچھا رسپانس ملا ہے‘ پرستاروں کی تعریف نے حوصلہ بڑھایا ہے‘ بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہوں‘ ماڈلنگ میرا پہلا شوق اور محبت ہے۔ پاکستان میں ان دنوں فیشن شوز اور شوبز انڈسٹری میں بہت اچھا اور تخلیقی کام ہو رہا ہے‘ نئے آنیوالوں کیلئے آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع مل رہے ہیں۔ ماڈلنگ میں بھی جو اچھا کام کرتا ہے جلد شناخت بنا لیتا ہے۔ میری منزل ابھی بہت دور ہے لیکن اسکے حصول کا یقین بھی ہے۔