ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹر یاور حیات کی رسم قل‘ خراج عقیدت پیش کیا گیا

06 نومبر 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹریاورحیات کی رسم قل گزشتہ روزان کی رہائش گاہ غالب مارکیٹ گلبرگ پراداکی گئی جس میں شوبزکے مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کاانعقادکیاگیااوران کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ رائٹرمحمدکمال پاشا،ڈاکٹرعطااللہ عالی،اداکار شجاعت ہاشمی اور پرویز رضاکے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔