لاہور: مسقط سے ڈیپورٹ 8 پاکستانیوں کو 30,30 ہزار جرمانہ

06 نومبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج سنٹرل نے مسقط سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 8 پاکستانیوں کو 30، 30 ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی سپیشل جج کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ائرپورٹ سے منظور، واجد، شاہد، امین، اکرام اور جاوید سمیت 8 افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ایف آئی اے حکام نے فاضل عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنٹوں نے نوکری دینے کے بہانے ان افراد کو لانچ کے ذریعے مسقط بھجوایا گیا لیکن ان کی وہاں پر نوکری نہ مل سکی اور غیر قانونی طور پر مسقط بھجوائے جانے والے یہ افراد کام کی تلاش میں مسقط میں گھوم رہے تھے کہ پولسی نے ان کو پکڑ کر ڈیپورٹ کر دیا عدالت میں ساتوں افراد نے بتایا کہ ان ایجنٹوں نے بھاری رقم لیکر مسقط بھجوایا تھا۔

مسقط / ڈیپورٹ