سپریم کورٹ عمران اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کل کریگی

06 نومبر 2016
سپریم کورٹ عمران اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کل کریگی

اسلام آباد ( آئی این پی ) چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت( کل)پیر کو کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنی آف شور کمپنیاں اور اثاثے چھپائے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...