میری کوئی آف شور کمپنی نہیں،رحمن ملک کا مشاہد اللہ کو ایک ارب روپے ہر جانے کا نوٹس

06 نومبر 2016

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے آف شور کمپنیوں کے الزامات پر ن لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رحمٰن ملک نے اپنے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس ارسال کیا جائے۔ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ نے ان پر اور ان کی لیڈر بے نظیر بھٹو کا نام پاناما پیپرز میں آنے کا جھوٹا الزام عائد کیا، مشاہد اللہ کا یہ الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔