وزیرداخلہ کی ہدایت پر اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ‘ ہوم ورک مکمل

06 نومبر 2016

اسلام آباد (آن لائن)وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس اجرا کے معاملے پر ہوم ورک مکمل کر لیا جبکہ جامع پالیسی بنالی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنسوں کا اجرا مرحلہ وار ہو گا جس کیلئے ترجیحات کا تعین کرلیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں دسمبر میں ارکان پارلیمنٹ اور حاضرسروس جنرلز کو لائسنس جاری ہوں گے جبکہ ججوں اور حساس اداروں کے ملازمین کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ڈاکٹرز،وکلا،بڑے صنعتکاروں،تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ نئے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء نادرا کے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہو گا۔