تمباکونوشی کے خلاف مؤثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے: شیخ انوار الحق

06 نومبر 2016

لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان و مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ایسی صورتحال میں تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پان کھانے اور سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو دو سو درہم جرمانہ کیا جاتا ہے پاکستان میں بھی قانون کو مؤثر بنایا جائے۔