’’ را‘‘ آئی بی کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی سفارتخانہ میں تعینات ایجنٹوں کو آج واپس بلائے جانے کا امکان

06 نومبر 2016

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں’’ را‘‘ اور’’ آئی بی ‘‘کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے سفارتخانے میں تعینات ایجنٹوں کو آج واپس بھارت بلائے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی سفارتخانے میں سفارتکاروں کے روپ میں6 ’’را ‘‘اور2’’آئی بی ‘‘کے ایجنٹ اسلام آباد میں تعینات تھے۔بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کے ایجنٹوں میں آئی بی اسٹیشن چیف بلبیرسنگھ فرسٹ سیکرٹری پریس اینڈ کلچر اور جیابالن سینتھل اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئرآفس کے طورپر تعینات تھے ۔ بھارتی’’ را ‘‘کے ایجنٹوں میں اسٹیشن چیف راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر اور مادھون نندا کمار بطور ویزا اسسٹنٹ تعینات تھے ۔ انوراگ سنگھ فرسٹ سیکریٹری کمرشل ، امر دیپ سنگھ بھٹی ویزا اتاشی کے طور پر کام کر رہے تھے ۔دھرمیندرا اور وجے کمار ورما بھی بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کے ایجنٹس ہیں بھارتی ایجنٹ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔