قرآن صحیفہ انقلاب، تعلیمی اداروں میں ترجمہ پڑھانے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے: اشعر نیازی

06 نومبر 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار)چیئرمین انٹر نیشنل امن کونسل اشعر نیازی نے کہا کہ قرآن صحیفہ ٔ انقلاب ہے جس دور میںانسانوں نے اس کو سینے سے لگایا تو امن قائم ہوا کلام اللہ کو زمین پر نافذ کرنے کیلئے حاملین قرآن کا معاشرے میں موجود ہونا ضروری ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ حاملین قرآن میں اضافہ کرے گا ،قرآن مجید کی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا فیصلہ قابل صد تحسین ہے۔ وفاق حکومت کے طرف سے تعلیمی اداروں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔