حکومت اور اپوزیشن کو مل کر ٹی او آر بنانے چاہئیں: عابد حسین صدیقی

06 نومبر 2016

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ٹرم آف ریفرنسز عدالت نے بنائے تو یہ سیاست دانوں کی ناکامی ہو گی اس لئے بہتر ہے کہ اپوزیشن اور حکومت مل کر ٹی او آرز تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف اپنے اقتدارکی فکر ہے عوامی مسائل کے بارے میں اُن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں مل رہے گڈ گورنس کے دعوے کھوکھلے ہیں۔