تصادم اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والے غیر ملکی ایجنڈا کو تقویت دے رہے ہیں: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ تصادم اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والے غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں تحریک انصاف کا منشور ملک میں گالی گلوچ اور ناچ گانے کو فروغ دینا ہے رائیونڈ مارچ اور اسلا م آباد مارچ میں عوام نے بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیا انہیں صرف اور صرف وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔