ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن
لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے شادمان مارکیٹ میںغیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے شادمان مارکیٹ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔علاوہ ازیں اے سی( شالیمار) عبداللہ خرم نیازی اور ٹی ایم او ملک طارق محمود نے تاج باغ منظور کالونی میں پنجاب سپورٹس بور ڈ کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کر کے 9 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ۔