وزیراعلی نے مزید 103 بنیا دی مراکز صحت کو 24 گھنٹے فنکشنل رکھنے کی منظوری دیدی

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلی شہبازشریف نے صوبے کے مزید 103 بنیادی مراکز صحت کو 24/7 پروگرام کے تحت 24گھنٹے فنکشنل رکھنے اور لیبر روم کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے- وزیراعلی نے ان بنیادی مراکز صحت کے لئے 618نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی ہے جن میں 206 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، 206آیا اور206 سکیورٹی گارڈز شامل ہیں-یہ بات گزشتہ روز سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی ماہانہ کانفرنس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ادویات کی پروکیورمنٹ ،اپ گریڈیشن ،رینوویشن ورک، ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کیلئے انسیزیٹرز (Incenerators )کی تنصیب اور ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا- ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمدمنیرنے روٹین ایمونائزیشن ، انسداد پولیو مہم کی کوریج ،خناق اور دیگر امراض کے بارے اقدامات سے آگاہ کیا-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ای ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں حالیہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی صورتحال بارے آگاہی مہم چلائیں، لوگو ںمیں پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کریں-انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے-لوگوں کو چاہیے کہ وہ نظام تنفس کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سموگ کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیارکریں-سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل ظہور نے ڈائلسز یونٹس کی صفائی اور ڈس انفیکشن روزانہ کی بنیاد پر ختم کرنے کے لئے تمام ای ڈی او ز کو SOPs سے آگاہ کیا۔ مرکز صحت کیلئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...