کرپشن کے خلاف عدالتوں کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہے ہیں: ذکر اللہ مجاہد
لاہور(سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ظلم و جبر اور کرپشن کے دروازے بند کر دے گی،پانامہ لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جسے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ترقی وخوشحالی کے لئے نوجوان نسل کا کردار اہم ہوتا ہے جماعت اسلامی عدالتوں کے اندر اور باہر کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اگر حکمران ایوان کے اندر کرپشن کے خلاف کوئی نظام نہیں بننے دیں گے تو عوام چوکوں اور چوراہوں میں لیٹروں کا محاسبہ کریں گے۔