پیپلز پارٹی ملک میں کرپشن ختم کرنے کے معاملے پر سنجیدہ ہوتی تو عدالتی کارروائی کا حصہ بنتی: میاں مقصود
پیپلز پارٹی ملک میں کرپشن ختم کرنے کے معاملے پر سنجیدہ ہوتی تو عدالتی کارروائی کا حصہ بنتی: میاں مقصود
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کافیصلہ کرکے ملک میں جاری شدید سیاسی بحران کو ختم کر دیا ہے اب عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں کہ وہ پانامہ لیکس کے معاملے پر انصاف فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جوڈیشل کمیشن نہ بننے دینے کی باتیں کرنے کی بجائے پانامہ لیکس کے ایشو پر عدالتی دروازہ کھٹکھٹانا چاہئے اگر پیپلز پارٹی پانامہ لیکس اور ملک میں کرپشن ختم کرنے کے معاملے پر اس قدر سنجیدہ ہوتی تو پھر وہ اعتزاز احسن یا اپنے دوسرے وکلاء کے ذریعے عدالتی کارروائی حصہ کا بنتی۔