بلاول بھٹو بینظیر کے مشن کے امین اور شہدائے جمہوریت کے وارث ہیں: عدنان ہنجرا

06 نومبر 2016

لاہور (خبر نگار) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی لاہور چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو گیا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں پنجاب سمیت پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کریں گے۔ بلاول بھٹو بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے امین اور شہدائے جمہوریت کے وارث ہیں۔