عوام نے دھرنا سیاست کو دوسری بار مسترد کر دیا: چودھری علی عدنان

06 نومبر 2016

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے ممبر مشاورتی کونسل چودھری علی عدنان نے کہا ہے کہ عوام نے دوبارہ دھرنا سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم پانامہ لیکس میں سرخرو ہوں گے پاکستان میں عوامی ترقیاتی کاموں اور سی پیک منصوبے کے باعث ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گیا ہے اپوزیشن کی جانب سے ترقیات کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے پر عوام نے ان کی دھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔